ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سکیوریٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جو لبنان میں متعدد دہشتگردانہ کاروائيوں میں ملوث ہے۔ اس سلسلے میں لبنان کے اخبار الجمہوریہ نے رپورٹ دی ہے کہ یہ دہشتگرد گروہ لبنانی اور شامی افراد پر مشتمل تھا اور اس نے شام کے فوجیوں اور لبنان کے عوام کےخلاف متعدد دہشتگردانہ کاروائياں کی ہیں۔ قابل ذکرہے لبنان کے شمالی علاقوں میں حالیہ دنوں میں مسلح افراد کے درمیاں جھڑپيں ہوئي ہیں جن میں دسیوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424565
لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے ایک دہشتگرد گروہ کے پکڑے جانے کی خبردی ہے۔